ممبئی :عالمی جریدے ’’ایشیا ٹائمز‘‘ نے خلیجی خطے کی حالیہ کشیدگی میں پاکستان اور بھارت کی خارجہ پالیسیوں کا موازنہ کرتے ہوئے پاکستان کے کردار کو انتہائی مؤثر قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، جہاں بھارت کی سفارتکاری ناکام دکھائی دے رہی ہے، وہی پاکستان ایک کلیدی امن کار کے طور پر ابھرا ہے۔
ایشیا ٹائمز کے مطابق مودی سرکار کی حد سے زیادہ 'اسرائیل نواز' پالیسی نے خلیجی ممالک میں بھارت کے اثر و رسوخ کو نقصان پہنچایا ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مودی کی گفتگو محدود رہی، جس کی وجہ سے بھارت اہم فیصلوں میں غیر مؤثر ثابت ہوا۔
پاکستان کی متوازن سفارتکاری کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ پاکستان نے نہ صرف خطے میں تناؤ کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے بلکہ امن کے سفیر کے طور پر اپنی پہچان بنائی۔