Get Alerts

عالمی سطح پر جگ ہنسائی: بھارتی سیاحوں کی بدتہذیبی پر تھائی لینڈ کا ایکشن، ویزا قوانین سخت، بھارت کی سیاحتی سفارتکاری کو ناکامی کا سامنا

عالمی سطح پر جگ ہنسائی: بھارتی سیاحوں کی بدتہذیبی پر تھائی لینڈ کا ایکشن، ویزا قوانین سخت، بھارت کی سیاحتی سفارتکاری کو ناکامی کا سامنا

بینکاک / نئی دہلی:دنیا بھر میں بھارتی سیاحوں کے غیر مہذب رویوں اور بدتہذیبی کے باعث بھارت کی سیاحتی سفارتکاری کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر بھارتی شہریوں کا غیر قانونی اور نازیبا طرزِ عمل ملک کے لیے مسلسل شرمندگی اور ہزیمت کا باعث بن رہا ہے، جس کے بعد اب مختلف ممالک نے ان کے خلاف سخت پالیسیاں اپنانا شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، مقبول سیاحتی ملک تھائی لینڈ نے بھارتی سیاحوں کے نامناسب رویوں اور مقامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کے لیے ویزا قوانین کو انتہائی سخت کر دیا ہے۔

تھائی لینڈ کی جانب سے نافذ کردہ نئی پالیسی کے تحت بھارتی مسافروں کو اب ملک میں آزادانہ داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اب تھائی لینڈ جانے والے بھارتی شہریوں کو سخت جانچ پڑتال کے عمل سے گزرنا ہوگا اور وہ 'ویزا آن ارائیول' یا دیگر مخصوص و مقررہ ویزا ضوابط کے کڑے طریقہ کار کو پورا کرنے کے بعد ہی تھائی لینڈ کی حدود میں داخل ہو سکیں گے۔ بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارتی سیاحوں کی بڑھتی ہوئی بدتہذیبی کی وجہ سے عالمی سطح پر ان کا امیج بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ٹیگز: