روس نے امریکا کو ایرانی جوہری معاہدے پر خبردار کر دیا

روس نے امریکا کو ایرانی جوہری معاہدے پر خبردار کر دیا

ماسکو : روس نے کہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری معاہدے بارے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدہ ایک عالمی سمجھوتہ ہے اور اس پر ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بلکہ ہم تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاہدے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔

ماریا زاخا رووا نے کہا کہ عالمی جوہری معاہدہ دنیا کے چند ممالک اور یورپی یونین کے تعاون سے طے پا یا ہے اور اس حوالے سے یورپی یونین نے ایک فعال اور مؤثر کردار ادا کیا۔انہوں نے جوہری سمجھوتے کے نفاذ پر روس کے فعال کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس نے اس سے پہلے جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنا مثبت اور واضح مؤقف کا اعلان کیا تھا اور اب بھی روس اپنے اسی مؤقف پر قائم ہے اوراس میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ اس سے قبل روسی حکام نے بارہا جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے ملک کی حمایت پر زور دے کر امریکہ کو اس عالمی معاہدے کے تناظر میں اپنی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی کے بارے میں خبردار بھی کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں