پی سی بی نے ری ہیب پروگرام کیلئے شرجیل خان کو طلب کر لیا

پی سی بی نے ری ہیب پروگرام کیلئے شرجیل خان کو طلب کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: ‏اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر، شرجیل خان ری ہیب پروگرام کیلئے پی سی بی ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔ پی سی بی نے ری ہیب پروگرام ترتیب دینے کیلئے شرجیل خان کو طلب کر رکھا ہے۔

شرجیل خان کی پی سی بی لیگل اور اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات کروائی جائے گی۔ ‏کرکٹ میں واپسی کیلئے قومی کھلاڑی کو ری ہیب پروگرام مکمل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ‏اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان کو ڈھائی برس پابندی کی سزا ہوئی تھی۔ ‏شرجیل خان کی ڈھائی سالہ پابندی 10 اگست کو ختم ہو چکی ہے۔