تیز رفتار بس کی ٹکر سے ٹریفک وارڈن شہید ، نماز جنازہ ادا

تیز رفتار بس کی ٹکر سے ٹریفک وارڈن شہید ، نماز جنازہ ادا
سورس: file photo

لاہور: ٹریفک پولیس کا  وارڈن دوران ڈیوٹی شہید ہوگیا ۔ ٹریفک وارڈن توصیف  احمد لاری اڈہ آؤٹ گیٹ پر ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے کہ بس کی تیز ٹکر سے ان کی جان چلی گئی ۔

سی ٹی او منتظر مہدی نے بتایا کہ وارڈن توصیف نے لاری اڈا آؤٹ گیٹ پر اوور لوڈنگ پر بس کو روکا تھا  ڈرائیور نے  روکنے کی بجائے وارڈن توصیف پر بس چڑھا دی۔ جس سے وارڈن توصیف شدید زخمی ہوگیا ۔ 

ان کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبز نہ ہوسکے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق  ان کی موت پسلیاں ٹوٹ کر دل میں دھنس جانے سے ہوئی ۔

شہید وارڈن توصیف کے سوگواران میں بیوی، 02 بیٹے اور 02 بیٹیاں شامل ہیں۔ شہید ماچس فیکٹری شاہدرہ لاہور کا رہائشی تھا۔

 سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے شہید وارڈن کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے اہلخانہ کو بچوں کی تعلیم و دیگر واجبات کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وارڈن انتہائی ایماندار، فرض شناس اور پروفیشنل تھا، اس کی نماز جنازہ آج ادا کردی گئی۔