ٹوکیو : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اپنے جاپان کے پانچ روزہ دورے کے پہلے دن صبح آٹھ بجے سے لے کر رات بارہ بجے تک بہت زیادہ مصروف رہیں۔ انہوں نے جاپانی حکام کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی۔
اس دن مریم نواز نے جاپان کے مختلف ادارے دیکھے جہاں صاف پانی، گندے پانی کی صفائی، ماحول کی بہتری اور زہریلے گیسوں سے بچاؤ کے طریقے سیکھے۔ انہوں نے یوکوہاما نامی تاریخی صنعتی شہر کا بھی دورہ کیا اور جانا کہ جاپان نے اسے کیسے جدید بنایا ہے۔
مریم نواز نے لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں کو بہتر بنانے کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کیں۔ انہوں نے قدیم ’ریڈ برک ویئر ہاؤس‘ کا دورہ کیا اور وہاں بچوں کے ہنر سکھانے والے مرکز کا بھی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تقریب میں بھی حصہ لیا۔