Get Alerts

فلمساز، ہدایتکار اور اداکار شوکت حسین رضوی کو رخصت ہوئے 26 سال بیت گئے

فلمساز، ہدایتکار اور اداکار شوکت حسین رضوی کو رخصت ہوئے 26 سال بیت گئے

لاہور : پاکستانی فلمی صنعت کے معمار اور عظیم ہدایتکار شوکت حسین رضوی کی وفات کو 26 برس گزر چکے ہیں۔ شوکت حسین رضوی 1914ء میں اعظم گڑھ (بھارت) میں پیدا ہوئے اور کولکتہ کے تھیٹر سے اپنے فن کا آغاز کیا۔

انہوں نے لاہور آ کر مشہور فلموں جیسے "گل بکاؤلی" اور "خزانچی" کی ایڈیٹنگ کی۔ سیٹھ دل سکھ پنچولی کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں فلم "خاندان" کی ہدایت کاری کا موقع ملا، جس میں ملکہ ترنم نورجہاں ہیروئن تھیں اور یہ فلم بہت کامیاب ثابت ہوئی۔

شوکت حسین رضوی نے نورجہاں سے شادی کی اور ان کے تین بچے تھے۔ بعد میں علیحدگی کے بعد انہوں نے اداکارہ یاسمین سے دوسری شادی کی۔

انہوں نے بمبئی میں بھی کئی فلمیں بنائیں، جن میں "نوکر"، "زینت" اور "جگنو" شامل ہیں۔ پاکستان کے قیام کے بعد لاہور آ کر انہوں نے ملتان روڈ پر اپنا فلم سٹوڈیو "شاہ نور" قائم کیا، جس نے پاکستانی فلمی صنعت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے "چن وے"، "جان بہار"، "عاشق" اور "دوپٹہ" جیسی یادگار فلمیں بنائیں۔ شوکت حسین رضوی 19 اگست 1999ء کو 85 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے اور آج بھی وہ شاہ نور سٹوڈیو کے احاطے میں مدفون ہیں۔

ٹیگز: