Get Alerts

نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات

نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران نواز شریف اور مریم نواز نے نواف بن سعید المالکی کی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے سفارتی خدمات کو سراہا۔

سعودی سفیر نے پاکستان میں اپنے قیام کو یادگار قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو قابلِ قدر قرار دیا۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

ٹیگز: