Get Alerts

گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی فتح پوری قوم کی فتح ہے، گورنر پنجاب

گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی فتح پوری قوم کی فتح ہے، گورنر پنجاب

لاہور:لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر عمران ندیم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پوری قوم کی فتح ہے۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے اور آئندہ عام انتخابات میں پورے پاکستان میں کلین سویپ کرے گی۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی، مسائل کے حل اور علاقے میں جمہوری عمل کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

ٹیگز: