Get Alerts

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کا فیصلہ، حکومت کی سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کا فیصلہ، حکومت کی سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کردی۔
نظرثانی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں جیل رولز کو نظر انداز کیا گیا، جبکہ فریقین کو نوٹس جاری کیے اور مؤقف سنے بغیر فیصلہ دے دیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ کیس کی قابلِ سماعت ہونے سے متعلق اہم قانونی نکتے کو مؤخر کرتے ہوئے یکطرفہ طور پر عبوری حکم جاری کیا گیا، حالانکہ عبوری مرحلے پر حتمی نوعیت کا ریلیف نہیں دیا جاسکتا۔
وفاقی حکومت نے مؤقف اپنایا کہ رول 197 سے ہٹ کر حکم دینا ریکارڈ پر موجود ایک نمایاں قانونی خامی ہے۔ حکومت نے سپریم کورٹ سے اپنے فیصلے پر نظرثانی اور اسے واپس لینے کی استدعا کی ہے۔

ٹیگز: