Get Alerts

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کو این آر او سے جوڑا جا رہا ہے، عطا تارڑ

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کو این آر او سے جوڑا جا رہا ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق پی ٹی آئی پر شدید تنقید کی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کو این آر او سے جوڑا جا رہا ہے اور ان کے ہسپتال سے بنی گالہ جانے کی کہانیاں بنائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ کا قیدی کہیں نہیں جا رہا اور واپس جیل ہی جائے گا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عدالت کی جانب سے ریلیف ملنے کے بعد پی ٹی آئی کا دوغلاپن بے نقاب ہوگیا ہے۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما جس عدالت کو برا بھلا کہتے تھے، آج اسی عدالت سے ملنے والے ریلیف پر جشن منا رہے ہیں۔

وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ مخالف قیدیوں سے ہر سہولت چھیننے والے اب اپنے لیے ہر سہولت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ عدالت بتائے کیا ایسی سہولتیں تمام قیدیوں کے لیے بھی دستیاب ہیں؟۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کو طبی سہولیات کی فراہمی کے خلاف نہیں، تاہم قانون اور جیل کے ضوابط پر عمل درآمد ضروری ہے۔

ٹیگز: