Get Alerts

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی میں معاملات طے پانے کا امکان

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی میں معاملات طے پانے کا امکان

راولپنڈی / اسلام آباد: ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہونے کے قریب ہے اور دونوں اطراف سے معاملات طے پانے کا قوی امکان ہے۔
باوثوق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کی آنکھوں کے علاج کے لیے ایک نجی ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو آج رات گئے اڈیالہ جیل سے راولپنڈی کے معروف شفا آئی ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔
ہسپتال منتقلی کے حوالے سے تمام تکنیکی اور سکیورٹی امور کو آج ہی حتمی شکل دی جائے گی تاکہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے بچا جا سکے۔ رائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر حکومت اور پی ٹی آئی کے نمائندوں کے درمیان پسِ پردہ رابطے ہوئے ہیں جن میں درج ذیل نکات پر اتفاق متوقع ہے۔ نجی ہسپتال میں ماہرِ چشم اور جدید طبی آلات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔
 جیل سے ہسپتال منتقلی اور قیام کے دوران سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جائیں گے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وفاقی وزراء نے سینیٹ میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تمام میڈیکل ریکارڈز پیش کیے تھے اور اب انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انہیں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: