فلپائنی صدرکی دھمکی کام آگئی، امریکا ساتھ مل کر کام کرنے پر تیار

فلپائنی صدرکی دھمکی کام آگئی، امریکا ساتھ مل کر کام کرنے پر تیار

منیلا :فلپائن کے صدر کی طرف سے امریکا کے فوجیوں کی فلپائن میں آمد ممکن بنانے والے معاہدے کو منسوخ کرنے کی دھمکی کے بعد امریکا نے کہا ہے کہ وہ صدر ڈوٹیرٹے کے ساتھ مل کر ان کے تحفظات دور کرنے کو تیار ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن میں قائم امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ واشنگٹن حکومت ڈوٹیرٹے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ اسے لاحق تحفظات کا ازالہ کیا جائے۔
تاہم اس بیان میں مزید کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔اس سلسلے میں تفصیلات حاصل کرنے کے سلسلے میںامریکی ٹی وی کی درخواست کا وائٹ ہاو¿س کی طرف سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں آیا، تاہم وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ایرنسٹ کی طرف سے قبل ازیں کہا گیا کہ وائٹ ہاو¿س ڈوٹیرٹے کے ہر بیان کے جواب میں عوامی سطح پر رد عمل نہیں دے گا۔
فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کی طرف سے معاہدہ ختم کرنے کا اعلان امریکی امدادی ایجنسی کی طرف سے فلپائن کے لیے بڑے امدادی پیکج کے سلسلے میں ووٹنگ کے عمل کو معطل کرنے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا تھا۔ ترقیاتی امداد کے پیکج کو معطل کرنے کے سلسلے میں یہ پیشرفت ڈوٹیرٹے حکومت کی طرف سے منشیات فروشوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے تناظر میں سامنے آئی تھی۔