Get Alerts

میجر جنرل محمد سعیدنے ڈی جی رینجرز سندھ کا عہدہ سنبھال لیا

میجر جنرل محمد سعیدنے ڈی جی رینجرز سندھ کا عہدہ سنبھال لیا

کراچی: رینجرز ہیڈکوارٹر ز میں پروقار تقریب میں سندھ رینجرز کا سربراہ تبدیل ہو گیا، میجر جنرل محمد سعیدنے ڈی جی رینجرز سندھ کا عہدہ سنبھال لیا۔

لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے عہدے کا چارج میجر جنرل محمد سعید کے سپرد کیا۔
اس سے پہلے لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے وزیراعلیٰ سندھ سے الوداعی ملاقات کی اور کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر میجر جنرل محمد سعید بھی موجود تھے۔