7فٹ 6انچ کا کتا،سب حیران

برطانیہ کے ایک کتے نے اپنے قد کی وجہ سے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے

7فٹ 6انچ کا کتا،سب حیران

برطانیہ : برطانیہ کے ایک کتے نے اپنے قد کی وجہ سے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ فریڈ ی نامی اس کتے کا قد 7 فٹ 6 انچ ہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق فریڈی کا وزن اس وقت 90 کلوگرام سے زائد ہوچکا ہے اور اس کے کھانے کا سالانہ خرچ 12 ہزار پاؤنڈ سے زائد ہے۔

میڈیا کے مطابق فریڈی کو روسٹ مرغا اور کبھی کبھار مکھن لگی بریڈ کھانا پسند ہے۔کتے کی مالکن کلیئر اسٹون مین کا کہنا ہے کہ لوگ اس کے کتے سے ڈرتے ہیں،ان کا کتا بہت شرارتی ہے اور اکثر گھر کے سامان کو نقصان بھی پہنچاتا ہے