Get Alerts

جہانگیر ترین کی نشست این اے154 پر ضمنی انتخاب کی تاریخ سامنے آگئی

جہانگیر ترین کی نشست این اے154 پر ضمنی انتخاب کی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد: جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی کے بعد الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 154 لودھراں کیلئے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 26 سے 28 دسمبر تک جمع کرا سکیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 جنوری کو ہو گی۔امیدواروں کی حتمی فہرست کا اجرا 17 جنوری کو ہو گا اور ضمنی انتخاب 12 فروری کو ہوگا۔
یاد رہے کہ 15 دسمبر کو سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 154 کی نشست کو خالی قرار دے دیا تھا۔

ٹیگز: