Get Alerts

عالمی وبا ، پاکستان میں گزشتہ روز 86 افراد جان کی بازی ہارگئے

پاکستان میں گزشتہ روز 86 افراد جان کی بازی ہارگئے

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہاہے ، ملک میں گزشتہ روز چھیاسی افراد کی اموات ہوئیں ۔

عالمی وبا کورونا کے وائرس کے سبب پاکستان میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد نو ہزار دو سو پچاس سے تجاوز کرچکی ہے ۔


نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں تین ہزار ایک سو نواسی نئے کسیز سامنے آئے ہیں مجموعی تعداد چار لاکھ چون ہزار چو سو تہتر ہوگئی ہے ۔ 

پاکستان میں کورونا کے چار لاکھ چار ہزار پانچ سو ایک مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور چالیس ہزرا نو سو دو زیر علاج ہیں ۔ 

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی جہاں تین ہزار پانچ سو اٹھاون افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ جبکہ سندھ میں تین ہزار تین سو دو ۔

خیبر پختون خواہ میں ایک ہزار پانچ سو اکیس ، اسلام آباد میں تین اٹھاسی گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 179  اور آزاد کشمیر میں 203 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں ۔