تعلقات میں دراڑ؟، مقبولیت کیٹ میڈلٹن اور شہزادہ ولیم کے راستے میں  آگئی 

تعلقات میں دراڑ؟، مقبولیت کیٹ میڈلٹن اور شہزادہ ولیم کے راستے میں  آگئی 

برمنگھم:برطانوی شاہی جوڑا کیٹ میڈلٹن اورشہزادہ ولیم  کے  آڑے مقبولیت آگئی اور اس جوڑے کے درمیان فاصلے بڑھنے لگے ہیں۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ   شہزادہ ولیم کیٹ میڈلٹن کی مقبولیت کی وجہ سے  خائف ہیں اور اس وجہ سے   ان کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ کیٹ کچھ وقت تنہا بھی گزارنا چاہتی ہیں لیکن  شہزادہ ولیم کے دل میں شاہی خاندان کی محبت ہے۔ اس وجہ سے دونوں کے درمیان کچھ اختلافات بڑھ رہے ہیں۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی مبینہ طور پر مشکل وقت سے گزر رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ اپنی اہلیہ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے حسد محسوس کر رہے ہیں۔ان ٹچ ویکلی کے مطابق، ولیم، پرنس آف ویلز،  کیٹ   کی مقبولیت کی وجہ سے  حسد کررہے ہیں۔یہ صورت حال ماضی کی طرح ہے، جہاں اس وقت کے شہزادہ چارلس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ اپنی شادی کے دوران اپنی اس وقت کی اہلیہ شہزادی ڈیانا کی شہرت پر رشک کرتے تھے۔

کیٹ اور شہزادہ ولیم اسی وجہ سے ایک ساتھ زیادہ وقت گزار رہے ہیں لیکن کیٹ کچھ وقت تنہائی میں گزارنا چاہتی ہیں لیکن دلچسپ بات یہ  کشیدگی کے باوجود دونو ں میں ایک دوسرے کے لیے محبت کے جذبات موجود ہیں۔لہذا جب وہ الگ ہونے کے بعد ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں، تو وہ ایک دوسرے کی زیادہ تعریف کرتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں