کوئٹہ  میں خطرے کی گھنٹی ،  پولیو وائرس کی تصدیق،سیوریج کے پانی کے نمونوں میں  وائرس موجود

 کوئٹہ  میں خطرے کی گھنٹی ،  پولیو وائرس کی تصدیق،سیوریج کے پانی کے نمونوں میں  وائرس موجود

کوئٹہ:کوئٹہ  میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کوئٹہ سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔اسلام آباد سے وفاقی وزارت ہیلتھ سروسز کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ سے سیوریج کے پانی کے 2 نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔ 

ترجمان وزارت صحت کے مطابق لوگوں کی نقل مکانی کے باعث پولیو وائرس سامنے آرہا ہے۔ نقل مکانی کرنے والی آبادیوں کیلئے جامع حکمت عملی تیار ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق والدین بچوں کو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

مصنف کے بارے میں