Get Alerts

صدرِ مملکت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈی نوٹیفکیشن کی منظوری دے دی

صدرِ مملکت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈی نوٹیفکیشن کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم کے مشورے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈی نوٹیفکیشن کی منظوری دے دی۔ اس فیصلے کے بعد جسٹس طارق محمود جہانگیری کو وزارتِ قانون و انصاف نے باضابطہ طور پر ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

یہ اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک فیصلے کے بعد اٹھایا گیا، جس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔ ہائیکورٹ نے ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس طارق جہانگیری کی بطور جج تعیناتی کو کالعدم قرار دے دیا تھا، اور جج کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری ایڈیشنل جج اور بعد ازاں مستقل جج بننے کے وقت قابل قبول ایل ایل بی کی ڈگری کے حامل نہیں تھے، جس کی بنا پر ان کی تعیناتی غیر قانونی تھی۔

اس فیصلے کے بعد، وزیرِ قانون نے وفاقی وزارت قانون کو ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی کارروائی شروع کر دی، جس کی منظوری صدرِ مملکت نے دے دی۔

ٹیگز: