لاہور:معروف سوشل میڈیا شخصیت سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے جیل سے رہائی کے بعد اپنے پہلے وی لاگ میں آمدن کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے چینل پر مکمل اختیار نہیں اور اشتہارات سے متعلق کھاتہ غیر فعال ہونے کے سبب فی الحال کوئی مالی فائدہ نہیں ہو رہا۔ ڈکی بھائی نے بتایا کہ ان کے ذاتی کاروبار جیسے ریسٹورنٹ کے معاملات قریبی ساتھی دیکھ رہے ہیں اور وہ آہستہ آہستہ معمول کی زندگی کی طرف واپس آ رہے ہیں۔