Get Alerts

 پاکستان کا دفاع مضبوط، ہندوستان کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا:مولانا فضل الرحمان

 پاکستان کا دفاع مضبوط، ہندوستان کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا:مولانا فضل الرحمان

جھنگ: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط اور مؤثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی حکومت ہندوتوا کے نام پر سیاست کرتی ہے اور باپردہ خواتین کا حجاب نوچا گیا، جس سے متعصبانہ عناصر پیدا ہوتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کے اتحاد پر بھی بات کی اور کہا کہ پی ٹی آئی ایک بڑی اپوزیشن جماعت ہے، لیکن پوری اپوزیشن کو ایک صفحے پر آنا چاہیے تاکہ آل پارٹیز کانفرنس متنازع ایجنڈے کی وجہ سے سبوتاژ نہ ہو۔ انہوں نے تجویز دی کہ پہلے ایجنڈے پر اتفاق پیدا کیا جائے اور پھر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے۔

ٹیگز: