پاکستانی فوج یمن کی جنگ میں حصہ نہیں لے گی : وزیر دفاع

پاکستانی فوج یمن کی جنگ میں حصہ نہیں لے گی : وزیر دفاع
کیپشن: minister of defence khuram dastgir وزیر دفاع خرم دستگیر

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں موجود پاکستانی فوج یمن کی جنگ میں شریک نہیں ہوگی بلکہ سعودی عرب کی تربیت اور مشاورت کے فرائض انجام دے گی ۔

تفصیلات کے مطابق ایوانِ بالا کے سامنے سعودی عرب میں مزید فوج بھیجے جانے کے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج سعودی عرب میں صرف تربیت اور مشاورت کے عمل میں شریک ہے۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 1600 فوجی اہلکار پہلے سے سعودی عرب میں تعینات ہیں جبکہ وزیراعظم نے مزید ایک ہزار فوجی اہلکار سعودی عرب بھیجنے کی منظوری دے دی جس کے بعد وہاں موجود پاکستانی فوجیوں کی کل تعداد 2600 ہو جائے گی۔

خرم دستگیر نے ایوان کو بتایا ان اہلکاروں کو 1982 کے پروٹوکول کے تحت بھیجا جا رہا ہے۔

سینیٹ کے چیئر مین رضا ربانی نے خرم دستگیر کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو باتیں انھوں نے بتائیں ہیں یہ ایوان پہلے سے جانتا ہے لہٰذا وہ یہ بتائیں کے مزید بھیجے جانے والے فوجیوں کو سعودی عرب میں کہا تعینات کیا جائے گا اور وہ وہاں کریں گے کیا؟