اسلام آباد:پاکستان میں کورونا سے اموات اور نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، مہلک وائرس سے مزید 26 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار976ہو گئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں47 ہزار780کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں 1ہزار983 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 93 ہزارسے تجاوز کر چکی ہے۔ملک میں مثبت کیسز کی شرح 4عشاریہ 15 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
Statistics 19 Feb 22:
— NFRCC (@NFRCCofficial) February 19, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 47,780
Positive Cases: 1983
Positivity %: 4.15%
Deaths :26
Patients on Critical Care: 1439
این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار ایک ہزار439مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔