عوام مقصود چپڑاسی کو پہچان چکے، اب مزید دھوکے کھانے کو تیار نہیں: شہباز گل

عوام مقصود چپڑاسی کو پہچان چکے، اب مزید دھوکے کھانے کو تیار نہیں: شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر  شہباز گل کا کہنا ہے کہ منڈی بہاؤالدین میں یہ واضح ہو گیا کہ عوام مقصود چپڑاسی کو پہچان چکے،عوام اب مزید دھوکے کھانے کو تیار نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر  شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ شہباز شریف اور بیٹے نے فرد جرم سے بچنے کے لیے ہر بہانہ استعمال کیا، بکرے کی اماں کب تک خیر منائے گی۔

انہوں نے کہا کہ  بہت جلد لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا،خان اور عوام اب حساب چاہتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں