پی ٹی آئی کا مخصوص سیٹیں حاصل کرنے کیلئے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان

پی ٹی آئی کا مخصوص سیٹیں حاصل کرنے کیلئے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد : پی ٹی آئی کا مخصوص سیٹیں حاصل کرنے کیلئے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ شمولیت کا اعلان پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کے ساتھ نیو ز کانفرنس میں کیا۔ 

اسلام آباد میں ہونے والی نیوز کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس ، پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعظم عمر ایوب بھی موجود تھے۔ 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا ۔ امید ہے الیکشن کمیشن قانون کے مطابق ہمیں مخصوص سیٹیں الاٹ کرے گا۔