واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماہ رمضان المبارک کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا پیغام دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ رمضان ایک روحانی تجدید کرنے والا پُروقار تہوار ہے جو بہت سے امریکیوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔
صدر نے مزید کہا کہ یہ مقدس مہینہ خاندانی اور معاشرتی رشتوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہمدردی، خیرات، رحم دلی اور انکساری جیسی اقدار کی توثیق کرتا ہے۔
ٹرمپ نے اپنی دعا میں کہا کہ سب کے گھروں میں خوشیاں ہوں اور دنیا بھر میں اتحاد اور امن قائم رہے۔