Get Alerts

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کرکٹ ورلڈ کپ میں امریکی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کرکٹ ورلڈ کپ میں امریکی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

واشنگٹن : بھارت میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ "مجھے معلوم ہوا ہے کہ بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ جاری ہے، اور میں ٹیم یو ایس اے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ ہماری ٹیم بہت مضبوط ہے۔ امریکا آپ کے ساتھ ہے۔"

خیال رہے کہ امریکی کرکٹ ٹیم کا پہلا میچ گزشتہ روز بھارت کے ساتھ ہوا، جس میں بھارت نے امریکا کو شکست دے دی۔ گروپ اے کے میچ میں بھارت نے 162 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں امریکی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 132 رنز ہی بنا سکی۔

میچ ممبئی میں کھیلا گیا جہاں امریکا نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے، جس کے بعد امریکی ٹیم ہدف کے قریب نہ پہنچ سکی۔

ٹیگز: