Get Alerts

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کھلاڑیوں کی مینز ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کھلاڑیوں کی مینز ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

لاہور : پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم اور کھلاڑیوں نے ایشیا کپ کے فائنل میں حصہ لینے والی مردوں کی قومی ٹیم کے لیے اپنی مکمل حمایت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا فائنل بڑا مقابلہ ہوگا، ہماری دعائیں اور سپورٹ پوری ٹیم کے ساتھ ہیں، انشاء اللہ پاکستان جیت کر ملک کا نام روشن کرے گا۔

ویمن کرکٹر سدرہ امین نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا دن ہے، ہم پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے سپورٹ کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ وہ بہادری سے کھیلیں، اللہ ان کا حامی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا، "ہماری خواہش ہے کہ آپ ایشیا کپ جیت کر واپس آئیں، گڈ لک!"

عالیہ ریاض نے بھی مینز ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، بیسٹ آف لک، جم کر کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں۔"

اومیمہ سہیل، نتالیہ پرویز، شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ نے بھی ٹیم کے لیے نیک خواہشات دیں اور کہا کہ پوری قوم کی دعائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں، انشاء اللہ وہ یہ میچ جیتیں گے۔

ٹیگز: