اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان شہباز شریف غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے ہیں۔ اس اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ شریک ہوں گے۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم کی امریکی قیادت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ شہباز شریف کا امریکا میں قیام 20 فروری تک ہوگا۔
غزہ بورڈ آف پیس کا اجلاس آج امریکا میں منعقد ہوگا، جس کی میزبانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق، اس اجلاس میں بورڈ کے رکن ممالک کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے 5 ارب ڈالر سے زائد امداد کے وعدے کیے جانے کی توقع ہے۔ اجلاس میں 20 سے زائد ممالک کے نمائندگان شرکت کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس اجلاس کے حوالے سے کہا کہ اس میں غزہ کی تعمیر نو اور وہاں کی موجودہ صورتحال پر گہرائی سے غور کیا جائے گا۔