Get Alerts

ٹرمپ انتظامیہ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی آپریشن کی تیاری کر رہی ہے ، امریکی میڈیا کا دعوی

 ٹرمپ انتظامیہ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی آپریشن کی تیاری کر رہی ہے ، امریکی میڈیا کا دعوی

واشنگٹن : امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے خلاف ایک بڑے فوجی آپریشن کے قریب پہنچ چکی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، امریکا ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے، اور صدر ٹرمپ نے مذاکرات میں ریڈ لائنز مقرر کر رکھی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوجی آپشن بھی ایک ممکنہ راستہ ہے، کیونکہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات میں ابھی بہت بڑا فرق پایا جا رہا ہے۔

میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ فی الحال امریکا اور ایران کے درمیان کوئی معاہدہ ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ اس صورتحال کے پیش نظر امریکی فوجی بیڑے اور لڑاکا طیارے مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے گئے ہیں، جو اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ فوجی آپشن کو سنجیدگی سے زیر غور لایا جا رہا ہے۔

ٹیگز: