کیلیفورنیا: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی سروسز کو مزید آسان بنانے کے لیے ایک نیا قدم اٹھایا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ اپریل 2026 کے آغاز سے میسنجر ویب سائٹ (messenger.com) کو بند کر دے گی۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ میٹا نے اس طرح کی اہم تبدیلی کی ہے۔ پچھلے سال، کمپنی نے ونڈوز اور میک کے لیے میسنجر ڈیسک ٹاپ ایپس کو بھی بند کر دیا تھا۔
میٹا کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جو صارفین messenger.com کے ذریعے میسنجر تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، انہیں ویب سائٹ کے بند ہونے کے بعد خود بخود facebook.com/messages پر ری ڈائریکٹ کر دیا جائے گا۔
کمپنی نے مزید کہا کہ اپریل 2026 سے میسنجر ویب سائٹ اور ڈیسک ٹاپ ایپ دونوں دستیاب نہیں ہوں گے، تاہم صارفین ویب پر میسجنگ جاری رکھنے کے لیے facebook.com/messages استعمال کر سکتے ہیں۔