کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز دوبارہ منفی زون میں چلی گئی ہے، جہاں 2400 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 324 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ گزشتہ کاروباری دن میں 5702 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار 853 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
اس کے علاوہ، رمضان المبارک کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کے دفتری اوقات کار بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ رمضان میں سٹاک مارکیٹ کے اوقات پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے 3 بجے تک ہوں گے، جب کہ جمعہ کے دن دفتری اوقات صبح 9 بجے سے 2 بجے دوپہر تک ہوں گے۔