Get Alerts

ملک میں توانائی کے نئے ذخائر کی دریافت: او جی ڈی سی ایل نے ٹنڈو الہٰ یار میں تیل و گیس کا کنواں ڈھونڈ لیا

ملک میں توانائی کے نئے ذخائر کی دریافت: او جی ڈی سی ایل نے ٹنڈو الہٰ یار میں تیل و گیس کا کنواں ڈھونڈ لیا

ٹنڈو الہٰ یار : آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) نے صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہٰ یار میں تیل اور گیس کی دریافت میں ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ یہ دریافت "درس ویسٹ-3" نامی کنویں سے ہوئی ہے جو ملکی معیشت اور توانائی کے شعبے کے لیے خوش آئند قرار دی جا رہی ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، کنویں کی جانچ کے دوران حاصل ہونے والے نتائج درج ذیل ہیں۔     گیس کی مقدار: ابتدائی ٹیسٹ میں یومیہ 9.70 ملین معکب فٹ گیس حاصل ہوئی۔اس کنویں سے یومیہ 580 بیرل خام تیل برآمد ہو رہا ہے۔ تیل و گیس کے یہ ذخائر 'لوئر گورو فارمیشن' کے 'سی سینڈ' زون سے حاصل ہوئے ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ دریافت ہونے والی گیس کی مقدار کو ضائع ہونے سے بچانے اور اسے استعمال میں لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گیس کو پہلے پلانٹ میں پراسیس کیا جائے گا اور اس کے بعد اسے سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کے پائپ لائن نیٹ ورک میں شامل کر دیا جائے گا۔

ٹیگز: