ملک میں آئین سے ماورا کوئی اقدام قبول نہیں کریں گے:سراج الحق

ملک میں آئین سے ماورا کوئی اقدام قبول نہیں کریں گے:سراج الحق

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئین کے بغیر نہ ملک چل سکتا ہے نہ ہی ترقی ممکن ہے ، ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی چاہتے ہیں ، آئین سے ماورا کوئی اقدام قبول نہیں کریں گے ، جدوجہد کے ذریعے اسلامی فلاحی معاشرہ قائم کرناچاہتے ہیں ۔

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی شکل میں امید کی شمع روشن کرنا چاہتے ہیں، 15فروری کو عوام سے رابطے کرنے کا فیصلہ کریں گے ۔

انھوں  نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو متبادل نظام دینا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کے مقابلے میں ہم ایک ہیں ۔