دبئی حکومت نے معروف پاکستانی برانڈ کی کریم پر پابندی عائد کر دی

دبئی حکومت نے معروف پاکستانی برانڈ کی کریم پر پابندی عائد کر دی

دبئی سٹی:دبئی میونسپلٹی کی جانب سے بدھ کے روز شہریوں کے لئے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ وہ معروف برانڈ کی بیوٹی کریم کا ہرگز استعمال نہ کریں۔
خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میونسپلٹی کی جانب سے بدھ کے روز شہریوں کے لئے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ مذکورہ بیوٹی کریم کا ہرگز استعمال نہ کریں کیونکہ اس میں ایسے اجزاءپائے جاتے ہیں جو انسانی جسم کے لئے خطرناک ہیں۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کی گئی پوسٹ میں ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ سیفٹی دبئی میونسپلٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کریم میں ہائیڈرو کینون نامی کیمیکل پایا جاتا ہے، جبکہ زہریلے اثرات رکھنے والا پارہ بھی اس کا حصہ ہے۔
میونسپلٹی کی جانب سے شہریوں کو کہا گیا ہے کہ کہیں بھی اس پراڈکٹ کو دیکھیں تو فون نمبر 800900پر اطلاع کریں۔ صرف پراڈکٹ ہی نہیں بلکہ کہیں اس کا پمفلٹ یا اشتہار بھی نظر آئے تو اس کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دینے کو کہا گیا ہے۔