طب کی دنیا میں تحقیق ، کینسر جیسے موذی مرض کیخلاف بڑی کامیابی

طب کی دنیا میں تحقیق ، کینسر جیسے موذی مرض کیخلاف بڑی کامیابی

لندن:سائنسدانوں نے لاعلاج مرض کے حوالے سے بڑی کامیابی حاصل کر لی ، اب کینسر جیسے موذی مرض کی بروقت تشخیص کو ممکن بنایا جا سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق جان ہوپکنز یونیورسٹی میں کی گئی کامیاب تحقیق میں اب خون اور ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ایسے مریضوں کا بآسانی پتہ چلایا جا سکے گا جوکہ مستقبل قریب میں کینسر کا شکار ہو سکتے ہیں۔

تحقیق کے دوران ایک ہزار کے قریب مریضوں کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں ایسے پانچ خلیات کو نشاندہی کو یقینی بنایا گیا جو کہ مستقبل میں کینسر کے مرض کو پروان چڑھا سکتے تھے۔

طب کی دنیا میں اس تحقیق کو بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے ، جان ہوپکنز یونیورسٹی کے پروفیسر نیکولس نے تحقیق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسے پانچ خلیات کی نشاندہی کی گئی جوکہ عام طور پر ٹیسٹ میں عیاں نہیں ہوتے ہیں۔

نئی تحقیق کینسر جیسے موذی مرض سے کیخلاف کافی سود مند ثابت ہوگی ، ہر سال ہزاروں افراد اس موذی مرض کی شکار ہو رہے ہیں ، اب ان کیسز میں نمایاں کمی آئے گی ۔