جدہ : سعودی عرب کی وزارت حج کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق وزارت حج کی طرف سے رواں برس تیس لاکھ سے زائد افراد کو عمر ہ ویزے جاری کیے گئے۔
سترہ جنوری تک 3024272عمرہ زائرین کو ویزے جاری کیے گئے ۔ ان میں سے مملکت پہنچنے والوں کی تعداد 2561541رہی جبکہ 399479عمرہ زائرین نے ابھی تک مملکت پہنچنا ہے ۔
مملکت پہنچنے والے عمرہ زائرین میں سے 277372افراد مکہ جبکہ 122107افراد مدینہ منورہ میں موجود ہیں ۔ 2162062افراد عمرہ کرکے اپنے وطن لوٹ چکے ہیں ۔
رواں برس اب تک ہرماہ کے ڈیٹا کے مطابق پاکستانی عمرہ زائرین کی تعداد دنیا بھر میں زیادہ رہی ۔ دوسرے نمبر پر انڈونیشی ، ہندوستانی شہری تیسرے نمبر رہے ۔
اسکے علاوہ یمنی ، ملائیشیائی ، الجزائر ، ترکی ، مصر، بنگلہ دیش کے عمرہ زائرین بالترتیب فہرست میں پچھلے نمبروں پر رہے ۔