لیفٹیننٹ جنرل ( ر) بلال اکبر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر مقرر

لیفٹیننٹ جنرل ( ر) بلال اکبر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر مقرر

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے سعودی عرب میں اپنا سفیر تبدیل کرکے لیفٹیننٹ جنرل ( ر) بلال اکبر کو نیا سفیر مقرر کیا ہے ۔ 

میڈیا ذرائع کے مطابق وہاں پر راجہ علی اعجاز دو سال تک خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں ۔ 

اب سعودی عرب اور پاکستان دونوں کے سفیروں کا پس منظر فوج سے ہے ، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید الا مالکی کا تعلق سعودی عرب نیوی سے ہے ۔ 

سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ سفرا کا تقرر دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کا مظہر ہے ، اب سفارتکاری کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ، فوجی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے ۔ 

پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل ( ر) راحیل شریف 2017 سے فوجی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔