لاہور، قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری

لاہور، قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری
سورس: file

لاہور: الیکشن کمیشن نے لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں پرامیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دیں۔ لاہور سے قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مجموعی طور پر ایک ہزار 79 امیدوار مدمقابل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے بعد لاہور سے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کیں۔

کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فہرستوں کے مطابق  قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر 266 امیدوار جبکہ صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر 813 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ لاہور کے حلقہ این اے 120 میں سب سے زیادہ 27 امیدوار جبکہ این اے 118 میں سب سے کم 18امیدوار مدمقابل ہیں۔

فہرست کے مطابق صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 161 میں سب سے زیادہ 46 امیدوار جبکہ پی پی 150 میں سب سے کم 13 امیدوار  ہیں۔ 

لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف کے مد مقابل ڈاکٹر یاسمین راشد، شہباز شریف کے مد مقابل پی ٹی آئی کے افضال پاہٹ اور بلاول بھٹو کا مقابلہ عطا تارڑ سے ہوگا جبکہ پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، عون چودھری کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

مصنف کے بارے میں