طیارے میں پرواز کے دوران آگ لگ گئی

 طیارے میں پرواز کے دوران آگ لگ گئی

میا می: طیارے میں پرواز کے دوران آگ لگ گئی، اس کو ہنگامی طور پر لینڈ کرایاگیا۔ امریکی ایئر لائن کے کارگو طیارے میں پرواز کے دوران آگ لگ گئی اس کو  میامی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی طور پر لینڈ کرایاگیا۔

طیارے میں آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔   کارگو طیارے میں پرواز کرنے کے کچھ ہی دیر بعد خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد اسے فوری طور پر میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔

عملے نے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے جہاز کو بحفاظت لینڈ کرایا۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں