اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین مستقل ججز جسٹس محمد آصف، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس نے حلف اٹھا لیا ہے۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شرکت کی۔ وزارت قانون کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد تینوں ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
اس موقع پر عدالتی اور سرکاری اہلکار موجود تھے، اور نئے ججز کے شامل ہونے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کی کام کرنے کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔