Get Alerts

سپین: دو ٹرینوں کا خوفناک تصادم، 21 ہلاک، 100 سے زائد زخمی

سپین: دو ٹرینوں کا خوفناک تصادم، 21 ہلاک، 100 سے زائد زخمی

سپین :یورپی ملک سپین کے جنوبی علاقے میں ایک تیز رفتار مسافر ٹرین اچانک پٹری سے بے قابو ہو گئی اور مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دونوں ٹرینیں الٹ گئیں۔

ذرائع کے مطابق 21 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے، جن میں سے 21 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کی شکار ٹرین، جو میڈرڈ سے ہیولوا جا رہی تھی، کے ڈرائیور کی بھی جان نہیں بچ سکی۔

حادثے کے وقت ایک ٹرین میں تقریباً 300 جبکہ دوسری میں 100 مسافر سوار تھے۔ تصادم کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ٹرین کے ڈبے ایک دوسرے پر چڑھ گئے اور ٹریک کئی مقامات سے اکھڑ گیا۔

حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں، فائر بریگیڈ اور طبی عملہ موقع پر پہنچا اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ متاثرہ ریل سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ٹیگز: