کراچی :کراچی کے گل پلازہ میں لگنے والی تباہ کن آگ پر بین الاقوامی سطح پر بھی اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ان کے دلی خیالات اور نیک جذبات ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ انہوں نے ریسکیو ٹیموں اور پولیس فورسز کی کامیابی اور حفاظت کے لیے بھی دعائیں کیں۔
فرانس نے بھی آگ کے واقعے پر رنج و غم کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا پیغام دیا، جبکہ برطانیہ کے ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ وہ اس المناک واقعے پر دل شکستہ ہیں اور ان کے خیالات زخمیوں اور ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ہیں۔