Get Alerts

سینیٹ نے جادو ٹونا کے خلاف سخت قانون منظور کر لیا

سینیٹ نے جادو ٹونا کے خلاف سخت قانون منظور کر لیا

اسلام آباد: پاکستان سینیٹ نے پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کا بل منظور کر لیا ہے، جس کے تحت جادو ٹونا کرنے یا اس کی تشہیر کرنے والوں کے لیے سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔

نئی ترمیم کے تحت، تعزیرات پاکستان میں دفعہ 297 الف شامل کی گئی ہے۔ قانون کے مطابق، جو شخص جادو ٹونا کرے یا اس کی تشہیر کرے، اسے 6 ماہ سے 7 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے جبکہ 10 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر سینیٹ نے وفاقی نصاب اور نصابی کتب سے متعلق بل بھی منظور کیا، جسے سینیٹر عینی مری نے پیش کیا۔

ٹیگز: