انصاف کےشعبےکوپولیس اورعدلیہ مل کربہتربناسکتےہیں, چیف جسٹس

انصاف کےشعبےکوپولیس اورعدلیہ مل کربہتربناسکتےہیں, چیف جسٹس
کیپشن: Image Source: Chief Justice File Photo

اسلام آباد: آصف سعیدکھوسہ نے کہا کہ سسٹم کوبہترکیاہےبدلانہیں ہے، ہرڈسٹرکٹ میں ایک جج کوماڈل کورٹ کاجج بنایا گیا ہے۔ گواہ عدالت میں پیش کرناریاست کی ذمہ داری ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے کہا کہ نزاعی بیان عموماً غلط نہیں ہوسکتا کیونکہ بندہ اپنے رب سے ملنے والا ہوتا ہے، گزشتہ چند ماہ میں اس نوعیت کے مقدمات عدالتوں میں جانا کم ہوئے ہیں۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہے اور اس سے پولیس پر عوام کا اعتماد بڑھا ہے۔

 

 چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نےصرف سسٹم کوبہترکیاہےبدلانہیں ہے، ہرڈسٹرکٹ میں ایک جج کوماڈل کورٹ کاجج بنایا۔ اب گواہ عدالت میں پیش کرناریاست کی ذمہ داری ہے جھوٹی گواہی دینےوالےکومجرم کےبرابرسمجھا جائے گا۔  

 

انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسران کوپیغام دےدیاکہ کوئی جھوٹاگواہ عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔ بہت سوچ سمجھ کرچالان میں گواہ کانام ڈالناہوگا۔ انصاف کےشعبےکوپولیس اورعدلیہ مل کربہتربناسکتےہیں۔