Get Alerts

پنجاب میں حکومت سازی کیلئے اسد عمر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی

پنجاب میں حکومت سازی کیلئے اسد عمر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں 20 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے معاملات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی خصوصی کمیٹی میں شفقت محمود، یاسمین راشد، سبطین خان، محمود الرشید اور اسلم اقبال شامل ہیں جبکہ حکومت سازی کیلئے قائم کی گئی اس کمیٹی کا سربراہ اسد عمر کو بنایا گیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں، ارکان اسمبلی اور کارکنان کے خلاف مقدمات کے معاملات پر بھی ایک کمیٹی قائم کی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 15 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) صرف چار نشستیں جیت سکی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔ 

ٹیگز: