Get Alerts

ایف بی آر کے اختیارات پر تنازع، کراچی اور لاہور میں جزوی ہڑتال

ایف بی آر کے اختیارات پر تنازع، کراچی اور لاہور میں جزوی ہڑتال

کراچی/لاہور:ایف بی آر کو دیے گئے اضافی اختیارات کے خلاف کراچی اور لاہور میں مختلف تاجر تنظیموں کی کال پر آج ہڑتال کی جا رہی ہے۔ تاہم تاجر برادری میں مکمل اتفاق نہ ہونے کے باعث کئی مارکیٹیں کھلی بھی رہنے کا امکان ہے۔

درج ذیل مراکز ہڑتال کی وجہ سے بند ہیں،کراچی میں    جوڑیا بازار،    الیکٹرانک مارکیٹ،    صرافہ بازار،    فروٹ منڈی،لاہورمیں،    اکبری منڈی،    شاہ عالم مارکیٹ،    لوہا مارکیٹ،    برانڈرتھ روڈ۔

حکومت اور کراچی چیمبر کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، جبکہ فیڈریشن چیمبر نے مذاکرات کی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

فیصل آباد چیمبر نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔ تاجر تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ایف بی آر کے اختیارات میں کمی اور تحریری یقین دہانی نہ دی، تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

ٹیگز: