Get Alerts

پاکستان نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے:امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ

پاکستان نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے:امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کے پانچ سے چھ طیارے مار گرائے تھے۔
صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کے مابین کشیدگی اور ایٹمی جنگ کے خطرے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جنگ بندی کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور دونوں ممالک کو بات چیت اور تجارت کا مشورہ دیا۔
پاکستان نے چار روزہ تنازعے میں بھارت کے پانچ طیارے مار گرنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ بھارتی فوج نے بھی کچھ طیارے گرا دینے کا اعتراف کیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا، "میرا خیال ہے کہ پانچ طیارے واقعی مار گرائے گئے تھے۔" بھارت نے اس دعوے پر اختلاف کیا ہے اور کہا ہے کہ جنگ بندی ان کی اپنی کوششوں سے ہوئی۔
امریکی صدر نے کرپٹو کرنسی کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ امریکہ اس شعبے میں عالمی قیادت کا ارادہ رکھتا ہے۔

ٹیگز: