Get Alerts

ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 جنگی طیارے مار گرائے : ایران کا دعویٰ

 ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 جنگی طیارے مار گرائے : ایران کا دعویٰ

تہران :ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے صرف ایک گھنٹے کے اندر اندر اسرائیلی فضائیہ کے 10 جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ یہ دعویٰ مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔

ایرانی فوجی حکام کے مطابق، خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں تعینات ایرانی دفاعی نظام نے دشمن کے طیاروں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ تمام کارروائیاں ایک گھنٹے کے مختصر وقت میں کی گئیں تاہم واقعے کی مزید تکنیکی تفصیلات تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔

قبل ازیں آج ہی ایران نے ایک اور اسرائیلی F-35 لڑاکا طیارے کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جس کے بارے میں ایرانی فضائی دفاعی یونٹ کا کہنا تھا کہ وہ ملکی فضائی حدود میں گھسنے کی کوشش کر رہا تھا۔

گزشتہ روز بھی ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی فضائی حدود میں دو اسرائیلی جنگی طیارے مار گرائے گئے اور ایک خاتون پائلٹ کو گرفتار کیا گیا۔ یہ اطلاع ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی نے دی تھی، جس کے مطابق کارروائی ایران کی فضائیہ نے انجام دی۔

ایران کی جانب سے ان دعوؤں پر اسرائیل کی طرف سے تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

 
 

ٹیگز: